سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! قربانی کے جانور کو جس کے سات حصے ہوتے ہیں، اس میں سے ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر اور ایک حصہ اپنے مرحوم کے نام پر کرسکتے ہیں؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
جواب: قربانی کے بڑے جانور کے سات حصوں میں سے ایک حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اور ایک حصہ اپنے کسی مرحوم کی طرف سے قربان کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (335/6، ط: سعید)
(قَوْلُهُ وَعَنْ مَيِّتٍ) أَيْ لَوْ ضَحَّى عَنْ مَيِّتٍ وَارِثُهُ بِأَمْرِهِ أَلْزَمَهُ بِالتَّصَدُّقِ بِهَا وَعَدَمِ الْأَكْلِ مِنْهَا، وَإِنْ تَبَرَّعَ بِهَا عَنْهُ لَهُ الْأَكْلُ لِأَنَّهُ يَقَعُ عَلَى مِلْكِ الذَّابِحِ وَالثَّوَابُ لِلْمَيِّتِ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی