سوال:
السلام عليكم ! كسی سے سنا ہے کہ سلام کرتے وقت یہ دعا (يغفرالله لنا ولكم) پڑھنی چایے، یہ سلام کرنے کی دعا ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب: ملاقات کے وقت مغفرت کی دعا کرنا حدیث سے ثابت ہے، حضرت براء بن عازبؓ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : "جب دو مسلمان ملتے ہیں پھر مصافحہ کرکے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرتے اور اس سے مغفرت طلب کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کی مغفرت فرماديتے ہیں"۔(ابو داود،حديث نمبر: 5211) اس حديث سے معلوم ہوا کہ مصافحہ کے وقت یہ دعا کہنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبي داود: (رقم الحديث: 5211، دار الرسالة العالمية)
حدثنا عمرو بن عون، أخبرنا هشيم، عن أبي بلج، عن زيد أبي الحكم العنزي عن البراء بن عازب، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إذا التقى المسلمان، فتصافحا، وحمدا الله عز وجل واستغفراه، غفر لهما".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی