عنوان: درازی عمر والے اعمال(100098-No)

سوال: مفتی صاحب ! درازی عمر کے لیے کون کون سے اعمال کرنے چاہیں،؟ تین چار اعمال بتادیں

جواب: واضح رہے کہ نفس لمبی عمر ہونا کوئی اچهی بات نہیں ہے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ کے ذریعہ اللهم إني اعوذبک من ارزل العمر لمبی عمر هونے سے پناہ مانگی هے، لهذا احادیث میں مختلف اعمال اختیار کرنے پر جو درازی عمر کا بتایا هے، اس سے مراد یا تو یہ هیکہ دنیا جہاں میں نام کو نیک بقا حاصل رہنا یا یہ کہ درازی عمر سے اولاد صالح مراد هے جو اپنے ماں باپ کے مرنے کے بعد ان کے حق میں دعا و مغفرت اور ایصال ثواب کرتی رہتی هے اور اس کے نیک نام کو باقی رکهتی هے، اس لیے کہا گیا ہے کہ بقائے اولاد مردہ کے لیے پیدائش ثانی هے، یعنی صاحب اولاد شخص مرنے کے بعد بهی اس اولاد کی صورت میں ایک طرح سے اپنا وجود باقی رکهتا هے.
بہرحال اس ساری تمهیدی بات کے بعد وہ اعمال جن کے اختیار کرنے سے زندگی میں برکت هوتی هے، بہت کثرت سے آئے ہیں، جن میں سے چند اعمال یہ هیکہ
(1)والدین کی خدمت(2) رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک (3) صلہ رحمی (4) سنن و آداب کی رعایت کرتے ہوئے وضو کرنا
اور ان جیسے اور بهی دیگر اعمال کے اختیار کرنے سے زندگی میں برکت هوتی هے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

كذا في صحيح مسلم:

ﺣﺪﺛﻨﻲ ﺣﺮﻣﻠﺔ ﺑﻦ ﻳﺤﻴﻰ اﻟﺘﺠﻴﺒﻲ، ﺃﺧﺒﺮﻧﺎ اﺑﻦ ﻭﻫﺐ، ﺃﺧﺒﺮﻧﻲ ﻳﻮﻧﺲ، ﻋﻦ اﺑﻦ ﺷﻬﺎﺏ، ﻋﻦ ﺃﻧﺲ ﺑﻦ ﻣﺎﻟﻚ، ﻗﺎﻝ: ﺳﻤﻌﺖ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ، ﻳﻘﻮﻝ: «ﻣﻦ ﺳﺮﻩ ﺃﻥ ﻳﺒﺴﻂ
ﻋﻠﻴﻪ ﺭﺯﻗﻪ، ﺃﻭ ﻳﻨﺴﺄ ﻓﻲ ﺃﺛﺮﻩ ﻓﻠﻴﺼﻞ ﺭﺣﻤﻪ.

(رقم الحديث:2557،ط:دار الاحياء التراث)

كذا في شعب الايمان:

ﻗﺎﻝ ﻣﻌﻤﺮ: ﻭﺳﻤﻌﺖ ﻋﻄﺎء اﻟﺨﺮاﺳﺎﻧﻲ ﻳﻘﻮﻝ: ﻋﻦ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻣﺜﻠﻪ ﻗﺎﻝ اﻟﺤﻠﻴﻤﻲ ﻓﻲ ﻣﻌﻨﺎﻩ: " ﺃﻥ ﻣﻦ اﻟﻨﺎﺱ ﻣﻦ ﻗﻀﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﺰ ﻭﺟﻞ ﺑﺄﻧﻪ ﺇﺫا ﻭﺻﻞ ﺭﺣﻤﻪ ﻋﺎﺵ ﻋﺪﺩا ﻣﻦ اﻟﺴﻨﻴﻦ ﻣﺒﻴﻨﺎ، ﻭﺇﻥ ﻗﻄﻊ ﺭﺣﻤﻪ ﻋﺎﺵ ﻋﺪﺩا ﺩﻭﻥ ﺫﻟﻚ، ﻓﺤﻤﻞ اﻟﺰﻳﺎﺩﺓ ﻓﻲ اﻟﻌﻤﺮ ﻋﻠﻰ ﻫﺬا، ﻭﺑﺴﻂ اﻟﻜﻼﻡ ﻓﻴﻪ، ﻭﻻ ﻳﺨﻔﻰ ﻋﻠﻴﻪ ﺃﻱ اﻟﻌﺪﺩﻳﻦ ﻳﻌﻴﺶ.

(رقم الحديث:7574،ط:مكتبة الرشد)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Print Full Screen Views: 239
draazyeumer/draazi e umer wale/walay amaal/amal/a'amaal, a'amaal/amal/amaal for a long/longer life

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com