عنوان: تقسیم کے وقت کی قیمت کے اعتبار سے حصہ ملنے کے بعد قیمت بڑھنے پر مزید حصہ کا مطالبہ کرنا (9811-No)

سوال: بھائی اور بہنوں کے درمیان شرعی اعتبار سے میراث تقسیم ہوچکی تھی اور اس میں بھائی کی طرف سے یہ شرط لگائی گئی تھی کہ جب ہمارے پاس رقم کا انتظام ہوگا تو بہنوں کا حصہ ان تک پہنچا دیں گے، بہنوں نے اس وقت اس شرط کو منظور بھی کرلیا تھا اور بھائی نے بہنوں کو ان کے حصہ کی پچاس فی صد رقم ادا بھی کردی تھی، اب زمین کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بھائی نے وہ زمین بیچ دی توبہنیں مطالبہ کررہی ہیں کہ زمین کی پرانی قیمت کے اعتبار سے جو تقسیم ہوئی تھی وہ ہمیں منظور نہیں ہے بلکہ زمین کی اب جو قیمت آئی ہے اس میں سے ہمیں ہمارا حصہ چاہیے، حالانکہ زمین کی پرانی قیمت کے اعتبار سے بہنوں کو پچاس فی صد رقم دی جا چکی تھی تو کیا بہنوں کا اس طرح مطالبہ کرنا صحیح ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر بہنوں نے بغیر کسی جبر و اکراہ کے باہمی رضامندی سے اپنا حصہ آپ کو فروخت کر دیا تھا، اور اس کے بدلہ میں پچاس فیصد رقم وصول بھی کر چکی تھی، تو اب بہنوں کا بقیہ حصے میں نئی قیمت کے اعتبار سے مطالبہ کرنا درست نہیں ہے، وہ صرف اپنی طے کردہ قیمت میں سے بقیہ پچاس فیصد لینے کی حقدار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (259/5، ط: دار الکتب العلمیة)
"وروي عن النبي عليه الصلاة والسلام أنه قال : { المسلمون عند شروطهم } فظاهره يقتضي لزوم الوفاء بكل شرط إلا ما خص بدليل ؛ لأنه يقتضي أن يكون كل مسلم عند شرطه... وهذا لأن الأصل أن تصرف الإنسان يقع على الوجه الذي أوقعه إذا كان أهلا للتصرف ، والمحل قابلا ، وله ولاية عليه."

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 319 Aug 29, 2022
taqseem k waqt ki qeemat k etibar eitebar say hisa milne k bad qeemat barhne per mazeed hisa / hisay ka mutalba karna?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.