عنوان: تیجہ یا چالیسویں کا کھانا قبول کرنے کا حکم (9888-No)

سوال: کیا کسی میت کے چالیسویں میں شریک ہوسکتے ہیں، اگر کوئی شریک نہ اور اس کے گھر چالیسویں کا کھانا آجائے تو اس کھانے کا کیا حکم ہے؟

جواب: تیجہ، دسواں، چالیسواں یا میت کے ایصال ثواب کے لیے کسی بھی وقت اور دن کا مخصوص اور لازم کر لینا اور اس میں دعوتوں کا اہتمام و التزام کرنا اور باقاعدہ اس کو دین کا لازمی حصہ بنانا اور ایسا نہ کرنے والوں یا اس میں شرکت نہ کرنے والوں کو طعن و تشنیع کرنا، یہ شریعت میں اضافہ اور بدعت ہے، جس کا ثبوت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، تابعین اور تبع تابعین کے دور میں نہیں ملتا ہے، لہذا ایسے مواقع پر ثواب سمجھ کر ان مجالس میں شرکت کرنا بدعت اور ناجائز ہے، جس سے اجتناب کرنا لازم ہے، تاہم اگر کسی نے ان مجالس میں شرکت نہ کی ہو اور اسے یہ کھانا دے دیا جائے یا ایسا کھانا گھر آجائے تو اسے حرام نہیں کہا جا سکتا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک اصول سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ مذکورہ مسئلہ میں اصل مسئلہ اس کھانے کے "قبول" کرنے کا ہے کہ اسے بدعت کی ترویج و اشاعت کی بنا پر قبول نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر وہ وصول کرلیا ہے تو اس کے کھانے کا حکم یہ ہے کہ اگر کھانے وغیرہ کے متعلق یہ یقین ہو کہ کھانا دینے والوں کی آمدنی حلال ہے، تو اس کا استعمال جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (240/2، ط: سعید)

مطلب في كراهة الضيافة من أهل الميت وقال أيضا ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور وهي بدعة مستقبحة
وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة اه
وفي البزازية ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص.والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره…وأطال في ذلك في المعراج. وقال: وهذه الأفعال كلها للسمعة والرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1431 Oct 24, 2022
tija / teeja ya chaliswe / chalisvain ka khana wasol qabol karne ka hokom / hokum?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.