سوال:
کیا پالتو جانور کے مرنے پر "انا للہ ..." پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ ''انا للہ وانا الیہ راجعون'' کے الفاظ عام طور پر کسی بھی مصیبت، غم یا پریشانی کے وقت پڑھے جاتے ہیں، جیسا کہ سورة البقرة کی آیت نمبر 156 میں ارشاد باری تعالی ہے: (ترجمہ) "یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور ہم کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے"
نیز ان کلمات میں دعا و استغفار کا پہلو نہیں پایا جاتا ہے، بلکہ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ہم سب اللہ ہی کے لئے ہیں، اور اللہ ہی کی طرف ہم سب کو لوٹنا ہے، لہذا پالتو جانور کی موت پر اپنی آخرت کو یاد کرتے ہوئے ان کلمات کو پڑھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم:(البقرۃ، الایة: 156)
الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَصَابَتْهُمْ مُّصِیْبَةٌۙ قَالُوْۤا اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕo
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی