سوال:
ہم 5 بہن بھائی ہیں (1 بھائی اور 4 بہنیں) اور ہمارے والد الحمد للہ زندہ ہیں، میرے والد کا ایک گھر ہے جس میں ہم رہتے ہیں، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جب ہم اپنا یہ گھر بیچیں گے تو ہم سب کا کتنا حصہ ہوگا اور میرے والد کا کیا حصہ ہوگا؟ میری والدہ زندہ نہیں ہیں۔
جواب: واضح رہے کہ شرعی طور پر وراثت انتقال کے بعد جاری ہوتی ہے، زندگی میں وراثت جاری نہیں ہوتی، بلکہ زندگی میں ہر شخص اپنی ملکیت کا خود مالک و مختار ہوتا ہے، لہذا جب تک آپ کے والد صاحب زندہ ہیں، ان کی جائیداد میں بچوں کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اللباب في شرح الكتاب: (217/2، ط: المكتبة العلمية، بيروت)
ومن شرط الإرث تحقق موت الموروث وحياة الوارث.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی