سوال:
ایک عورت نے اپنے شوہر کو غصے میں کہا کہ میں آج کے بعد نہ تمہارے گھر کا پانی پیونگی نہ کچھ کھاؤں گی تو کیا یہ الفاظ قسم کے زمرے میں آئیں گے اور اگر آئیں گے تو اس قسم کا کیا کفارا ہوگا؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں مذکورہ الفاظ "میں آج کے بعد نہ تمہارے گھر کا پانی پیونگی نہ کچھ کھاؤں گی"سے قسم منعقد نہیں ہوئی، کیوںکہ مذکورہ جملے میں نہ قسم کے الفاظ بولے گئے ہیں اور نہ ہی کوئی چیز اپنے اوپر حرام کی گئی ہے، بلکہ ان الفاظ میں بیوی نے صرف شوہر کے گھر سے کچھ نہ کھانے پینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، لہٰذا ان الفاظ کی وجہ سے عورت پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (3/ 5، ط: دار الكتب العلمية)
وأما ركن اليمين بالله تعالى فهو اللفظ الذي يستعمل في اليمين بالله تعالى وأنه مركب من المقسم عليه والمقسم به.
الدر المختار: (3/ 704، ط: دار الفكر)
وركنها اللفظ المستعمل فيها........إلخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی