سوال:
پانی سے غسل کرنے سے مرض بڑھنے کا خدشہ ہے، مگر پانی سے وضو کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں جنابت کا غسل کرتے وقت وضو کر سکتے ہیں؟
جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر آپ نے بیماری کی وجہ سے غسل کے بجائے تیمم کرکے پاکی حاصل کرلی ہے تو اس کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے، اس تیمم سے نماز وغیرہ پڑھ سکتے ہیں، البتہ تیمم کے بعد جب بھی وضو ٹوٹنے والی کوئی صورت پیش آجائے تو اس کے لیے وضو کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (254/1، ط: سعید)
اذا تیمم عن الجنابة ثم بال مثلاً فھذا ناقض للوضوء، لاینتقض به تیمم الغسل، بل تنتقض طھارۃ الوضوء۔
الدر المختار: (255/1، ط: سعید)
فلو تیمم للجنابة ثم احدث صار محدثا لا جنبا، فیتوضأ ... الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی