سوال:
معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا "عمرہ" صحابیہ کا نام ہے، اگر ہے تو اس کا معانی بتادیں تاکہ میں اپنی بیٹی کا نام رکھ سکوں۔
جواب: "عَمْرَه"(عین کے زبر، میم کے جزم اور را کے زبر کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں: "تاج"، "پگڑی" یہ مشہور صحابیہ کا نام ہے، لہذا عمرہ (Amrah) نام رکھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
اسد الغابة (اردو): (ص: 795، ط: مکتبة خلیل)
سیدہ عمرہ اشہلیۃ رضی اللّٰه عنہا۔
مصباح اللغات: (ص: 576، ط: دار الاشاعت)
العَمْرَۃْ: ہر وہ چیز جو سر پر رکھی جائے، جیسے تاج ، پگڑی وغیرہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی