عنوان: "صَابِر" اور "صَابِرَہ" ناموں کے معنی (9969-No)

سوال: صابر یا صابرہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

جواب: صَابِر (صاد کے زبر اور با کی زیر کے ساتھ) لڑکوں کا نام ہے، جس کے معنی ہیں "صبر کرنے والا"، "دلیری کرنے والا"، "بہادری کرنے والا" یہ نام رکھنا درست ہے۔
صَابِرَہ (صاد کے زبر، با کی زیر اور را کے زبر کے ساتھ) لڑکیوں کا نام ہے، جس کے معنی ہیں "صبر کرنے والی"، "دلیری کرنے والی"، "بہادری کرنے والی" لہذا معنی کے اعتبار سے لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مصباح اللغات:(ص: 458، ط: دارالاشاعت)
صبر (علی الامر) دلیری کرنا، بہادری کرنا۔
صبر (عن الشیء) رک جانا۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 369 Nov 23, 2022
"sabir" or "sabira" namo k mana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.