جسمانی صحت (Physical fitness) کی حفاظت اسلام کی روشنی میں
( دارالافتاء الاخلاص)

جسمانی صحت( Physical fitness) کی حفاظت اسلام کی روشنی میں:
جسمانی صحت اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے۔ حضورﷺ کی حیات ِمبارکہ میں زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح جسمانی صحت کے شعبہ میں بھی رہنمائی موجود ہے ، چنانچہ حضورﷺاپنے صحابہ کرام کو تیراندازی اور گھوڑسواری کی ترغیب دیا کرتے تھے(بحوالہ ترمذی) ،بلکہ ایک حدیث میں حضورﷺ کے دوڑ لگانے کا ذکر بھی موجود ہے(بحوالہ ابوداؤد) اور یہ تینوں جسمانی صحت کے لیے بہترین ورزشیں ہیں ۔ اسی طرح ایک حدیث میں حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک طاقتور مؤمن،کمزور مؤمن کے مقابلے میں بہتر ااور زیادہ محبوب ہے....الخ‘‘ (صحیح مسلم ، حدیث نمبر:2664)

نیز حضورﷺیہ دعا بھی مانگا کرتے تھے:
’’ اے اللہ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، کنجوسی سے اور بڑھاپے سے۔‘‘ (صحیح مسلم، حدیث نمبر:2706)

حضور ﷺ کے مذکورہ بالاطرز عمل اور ارشادات سے سے ہمیں یہ تعلیم ملتی ہے کہ جسم کو تندرست ، طاقتور، صحت مند اور چست رکھنا اسلام میں پسند کیا گیاہے ا ور سستی اور کاہلی کو نہ صرف ناپسند کیا گیا ہے، بلکہ اس سے پناہ مانگی گئی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم: (رقم الحدیث: 2706، 2052/4، ط: دار إحياء التراث العربي)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ، خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ.

صحيح مسلم: (رقم الحدیث: 2706، 2079/4، ط: دار إحياء التراث العربي)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ، وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ، وَالْهَرَمِ، وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ»،

Print Views: 1931

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.