عنوان: ہنڈی کے کاروبار کی شرعی حیثیت(10-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! ہنڈی کے ذریعے جو پیسے بیرون ملک سے بھیجے جاتے ہیں ان کے متعلق فرمایے کہ اس طرح کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجے جاتے ہیں، تو بھیجنے والا ایک فکس رقم کمیشن کے طور پر دیتا ہے، یہ رقم بھیجی جانے والی رقم زیادہ یا کم ہونے سے تبدیل نہیں ہوتی ، ہنڈی کے ذریعے سے پیسے بھیجنا حکومت کی طرف سے منع ہے۔

جواب: ہنڈی کا کاروبار ملکی وبین الاقوامی قوانین کی رو سے ممنوع ہے، اس لیے رقم کی ترسیل کے لیے جائز قانونی راستہ ہی اختیار کرنا چاہیے، البتہ اگر کسی نے ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوائی تو مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
(1)ہنڈی کے کاروبار کرنے والے پر لازم ہو گا کہ جتنی رقم اس کو  دی جائے، وہ  اتنی ہی رقم آگے پہنچا دے، اس میں کمی بیشی جائز نہیں ہے، البتہ بطورِ اجرت الگ سے طے شدہ اضافی رقم لی جاسکتی ہے۔
(2) عقد (معاملہ)کرنے والوں میں سے کسی ایک کا اسی مجلس میں رقم پر قبضہ بھی ہو۔
اگر ان دو شرطوں میں سے کوئی ایک شرط بھی نہیں پائی گئی تو پھر ہنڈی کا کاروبار شرعاً درست نہیں ھوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مصنف ابن ابی شیبة: (رقم الحدیث: 20689، 327/4، ط: مکتبة الرشد)
حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر، عن حجاج، عن عطاء، قال: «كانوا» يكرهون كل قرض جر منفعة "

المحیط البرھانی: (394/5، ط: دار الکتب العلمیة)
ذكر محمد رحمه الله في كتاب الصرف عن أبي حنيفة رضي الله عنه: أنه كان يكره كل قرض فيه جر منفعة، قال الكرخي: هذا إذا كانت المنفعة مشروطة في العقد،

عمدة القاری شرح صحیح البخاری: (106/12، ط: دار احیاء التراث العربی)
رواه أبو داود في (سننه) من رواية خالد بن أبي عمران عن القاسم عن أبي أمامة عن النبي، صلى الله عليه وسلم، قال: من شفع لأخيه شفاعة فأهدى له هدية عليها، فقد أتى بابا عظيما من أبواب الربا، وهذا معنى ما ورد: كل قرض جر منفعة فهو ربا

تنقیح الفتاوی الحامدیة: (کتاب البیوع، باب القرض، 500/1، ط: قدیمی)
الدیون تقضیٰ بأمثالها۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3459 Dec 21, 2018
hundi kay karobar ki sharai haisiat , The legal status of the business called hundi

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.