resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: دوکان وغیرہ کی انشورنس کرانا

(38748-No)

سوال: محترم مفتی صاحب! براہِ کرم دکان (شاپ) اور اس میں موجود مالِ تجارت کا انشورنس کروانے کے بارے میں شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ مروّجہ انشورنس سود اور غرر (غیر یقینی صورتحال) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے، البتہ اس کے متبادل طور پر مستند علماء کرام نے شرعی اصولوں کے مطابق تکافل کا نظام تجویز کیا گیا ہے٬ لہذا جو ادارہ مستند علماء کرام کی نگرانی میں تکافل کے شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہو٬ ان سے تکافل کی پالیسی لینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance