عنوان: گروی پر مکان لینا اور اس کے عوض مالک مکان کو کرایہ دینا(10015-No)

سوال: مفتی صاحب! سنا ہے کہ گروی پر گھر لینا دینا سود کی وجہ سے حرام ہے، لیکن اگر کوئی شخص جب گروی پر مکان لے رہا ہے اُس کی یہ نیت ہو کہ جب ہمارا معاہدہ ختم ہوگا تو میں اُس مالک مکان کو کچھ پیسے مثلا چالیس پچاس ہزار روپے کرایہ کے طور پر دے دوں گا تو کیا یہ بھی جائز نہیں ہے؟ اگر آپ کے علم میں کوئی صورت جائز اور حلال ہو تو بتا دیجیے گا۔

جواب: واضح رہے کہ گروی پر مکان لینا سود یا حرام نہیں ہے، بلکہ محض گروی لینا تو جائز ہے، لیکن اس مکان سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنا مثلا؛ اس میں رہائش اختیار کرنا یا کسی کو کرایہ پر دینا سود ہے، جوکہ ناجائز اور حرام ہے۔
البتہ اگر گروی پر لئے گئے مکان کو استعمال کرنا ہو تو مالک مکان کے ساتھ الگ سے کرایہ داری کا باقاعدہ معاملہ کرنا ہوگا کہ اتنے عرصہ تک مکان میں آپ سے کرایہ پر لیتا ہوں اور اس کا ماہانہ کرایہ اتنا ہوگا، لیکن یہ خیال رہے کہ اس جیسے مکان کا مارکیٹ عرف کے مطابق جو کرایہ بنتا ہو، اسی کے آس پاس کرایہ طے کیا جاسکتا ہے، لہذا گروی کا مکان ہونے کی وجہ سے مالک مکان سے بہت معمولی کرایہ طے کرنا ایک طرح سے قرض پر نفع حاصل کرنا ہے، جوکہ سود ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

إعلاء السنن: (باب الانتفاع بالمرهون، رقم الحدیث: 5818، 64/18، ط: إدارة القرآن و العلوم الاسلامیة)
عن ابن سیرین قلا: جاء رجل إلی ابن مسعود رضي اللّٰه عنه فقال: إن رجلا رهنني فرسًا فرکبتہا، قال: ما أصبت من ظهرها فهو ربا۔

و فیه ایضاً: (باب الانتفاع بالمرھون، رقم الحدیث: 5819، 74/18، ط: إدارة القرآن و العلوم الاسلامیة)
عن طاؤس قال: فی كتاب معاذ بن جبل: من ارتهن أرضًأ فهو بحسب ثمرها لصاحب الرهن من عام حج النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔

و فیه ایضاً: (باب الانتفاع بالمرھون، 64/18، ط: إدارة القرآن و العلوم الاسلامیة)
قال العلامة العثماني: قلت: هذان الأثران یدلان علی أنه لا یجوز للمرتهن الانتفاع بالمرهون؛ لأنه ربا.

و الله تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1460 Dec 07, 2022
girwi / girvi per / par makan lena or us k ewaz maalik makan ko karaya / rent dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.