سوال:
اگر میں تہجد کے وقت اٹھ کر اپنی قضا نمازیں ادا کروں تو کیا مجھے تہجد کا ثواب بھی ملے گا یا مجھے تہجد کے ثواب کے لئے الگ سے تہجد کی نماز ادا کرنی چاہیے؟
جواب: فرض، واجب اور قضا نمازوں میں ایک سے زائد نیتیں کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا سوال میں پوچھی گئی صورت میں فوت شدہ نمازوں کی قضا ادا کرنے سے تہجد کا ثواب نہیں ملے گا، لہذا آپ کو چاہئے کہ تہجد کا ثواب حاصل کرنے کے لیے تہجد کے نوافل الگ سے ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (439/1، ط: سعید)
و لو نوی فرضین کمکتوبة وجنازة فللمكتوبة، و لو مكتوبتين، فللوقتیة، ولو فائتتین، فللاولی لو من اھل الترتیب ، و الا لغا، فلیحفظ، ولو فائتة ووقتیة فللفائتة لو الوقت متسعا، ولو فرضاً و نفلا فللفرض، ولو نافلتین کسنة فجر و تحیة مسجد فعنھما۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی