عنوان: قرآنی آیات کے دم کردہ پانی سے غسل کرنے اور اسے ناپاک جگہ میں بہانے کا حکم(10042-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہم نے مختلف مریضوں کو بطور روحانی علاج کے مختلف قرآنی آیات پڑھ کر پانی پر دم کرنے اور اس دم کئے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے لیے دیا۔ الحمد للہ! اس عمل سے لوگوں کو بے حد فائدہ ہوا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا قرآنی آیات کے دم کئے ہوئے پانی سے غسل خانے میں نہایا جاسکتا ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ قرآنی آیات کے دم کردہ پانی سے نہانا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ غسل کرنے کے بعد یہ پانی کسی پاک جگہ میں بہا دیا جائے،  قصداً گٹر وغیرہ میں ایسا پانی بہانا خلافِ ادب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قواعد الفقه لمحمد عميم البركتي: (166/1، ط: الصدف ببلشرز)

الأدب : قال السيد : الأدب عبارة عن معرفة ما يحترز به عن جميع أنواع الخطأ،  وقال في العناية : الأدب إسم يقع على كل رياضة محمودة يتخرج بها الإنسان في فضيلة من الفضائل ... وفي فتح القدير : الأدب الخصال الحميدة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1264 Dec 14, 2022
qurani ayaat k dam karda pani se / say ghusal / ghusul karne or usey napak jaga me / mein bahaney ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.