عنوان: خریدار کا خریدی گئی گاڑی کی قیمت کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں حکم(10054-No)

سوال: میں نے ایک شخص کو دس لاکھ روپے میں گاڑی بیچی، گاڑی حوالے کرتے وقت اس شخص نے مجھے ایک لاکھ روپے دیے اور باقی پیسے دو مہینے بعد دینا طے پایا، دو مہینے گزرنے کے اس نے مجھے ایک لاکھ روپے مزید دیے اور مزید مہلت مانگی، میں نے مہلت دے دی مہلت گزرنے کے بعد اس شخص سے پیسے وصول کرنے گیا تو اس شخص نے کہا میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور میں مزید پیسے نہیں دے سکتا، اب اگر آپ کو گاڑی کہیں سے بھی ملتی ہے تو آپ اٹھا لیں، میں نے پولیس کی مدد سے ایک سال کے بعد گاڑی کسی تیسرے بندے سے دریافت کرلی، اس تیسرے بندے کا کہنا ہے کہ یہ میں نے اس بندے سے خریدی ہے۔
اب پوچھنا یہ ہے کہ میرا یہ عمل کیسا ہے؟ اگر یہ صحیح ہے تو لئے گئے روپوں کا کیا حکم ہے؟

جواب: اگر واقعی اس تیسرے آدمی نے آپ کے خریدار سے گاڑی خرید لی ہے، تو چونکہ شرعی طور پر اب اس گاڑی کا مالک وہی ہے، اس کی رضا مندی کے بغیر اس سے گاڑی لینا آپ کے لئے جائز نہیں ہے، اس سلسلے میں آپ صرف اپنے خریدار ہی سے بقیہ رقم کا مطالبہ کرسکتے ہیں، تاہم اگر خریدار قیمت کی ادائیگی میں ٹال مٹول کر رہا ہو تو ایسی صورت میں آپ کیلئے اس کی کوئی اور مملوکہ چیز لے کر اسے بیچ کر ‏اس سے اپنی رقم وصول کرنے کی گنجائش ہے، البتہ ایسی صورت میں بھی اپنے حق سے زیادہ رقم وصول کرنا جائز نہیں ہوگا، نیز اپنے حق کی وصولی کے سلسلے میں آپ جائز قانونی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (95/4، ط: دار الفکر)

فإذا ظفر بمال مدیونه له الاخذ دیانة بل له الاخذ من خلاف الجنس.
قال القهستانی: وفیه ایماء الی ان له ان یاخذ من خلاف جنسه عند المجانسة فی المالیة وهذا اوسع فیجوز الاخذ به وإن لم یكن مذھبنا ۔۔۔ و نقل [الشیخ] الجمال الاشقر فی شرحه للقدوری ان عدم جواز الاخذ من خلاف الجنس کان فی زمانهم لمطاوعتهم فی الحقوق و الفتوی الیوم علی جواز الاخذ عند القدرة من ای مال کان لا سیما فی دیارنا لمداومتهم للعقوق.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 579 Dec 19, 2022
kharidar ka kharidi gai gari / car ki qeemat ki adaigi na karne ki sorat me /mein hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.