عنوان: ‏ سورہ فاتحہ کی کتنی مقدار کے ترک سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟ اور سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز کا حکم (10069-No)

سوال: نماز میں سورہ فاتحہ کا کتنا حصہ رہ جانے سے سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے اور سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز نہیں ہوتی؟

جواب: ‏نماز کی جن رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے، یعنی فرض نماز کی پہلی دورکعتیں جبکہ وتر، سنت اور ‏نفل کی تمام رکعتوں میں مكمل يا اكثر سورہ فاتحہ کے رہ جانے سے سجدہ سہو لازم ہوگا، اقل سورہ فاتحہ ‏کے رہ جانے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، اور سورہ فاتحہ کی اکثر مقدار چار آیتیں ہیں، جبکہ اقل مقدار تین آیتیں ‏ہیں۔ تاہم اگر اقل مقدار یا اس سے کم چھوٹنے کی صورت میں بھی سجدہ سہو کرلیا جائے تو یہ احتیاط کے مطابق ہے، ‏البتہ فرض کی آخری دو رکعتوں میں چونکہ سورہ فاتحہ پڑھنا لازم نہیں ہے، اس لئے فرض کی آخری دو رکعتوں میں پوری سورہ فاتحہ یا اس کا ‏کوئی حصہ چھوڑ دینے سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سجدہ سہو واجب ہونے کی صورت میں اگر سجدہ سہو نہ کیا جائے ‏تو وقت کے اندر اندر اس نماز کا لوٹانا واجب ہے، جبکہ وقت گذرنے کے بعد اس کا لوٹانا مستحب ہے، واجب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فتح القدير: (36/3، ط: دار الفکر)‏
وكذا إذا ترك أكثرها لا أقلها‎.‎

البحر الرائق: (312/1، ط: دار الكتاب الاسلامي)‏
إذا ترك أكثرها فقد تركها حكما لأن للأكثر حكم الكل فيجب عليه ‏السجود، وأما إذا ترك أقلها فلا يكون تاركا لها حقيقة ولا حكما اه.‏
ولا يخفى عليك أن ما ذكره إنما هو وجه للفرق بين ترك الأكثر والأقل ولا نزاع ‏فيه إذ فيه تسليم أن ترك الأقل لا يوجب سجود السهو، وهو ظاهر فيما قاله.‏

الأشباه والنظائر لابن نجيم: (ص: 140، ط: دار الكتب العلمية)‏
كل صلاة أديت مع ترك واجب أو فعل مكروه تحريما، فإنها تعاد وجوبا في ‏الوقت، فإن خرج لا تعاد.‏

الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (64/2، ط: دار الفكر)‏
كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوبا في الوقت، وأما بعده فندبا‎.‎
‏(قوله أي وجوبا في الوقت إلخ) ‏‎…..‎فالحاصل أن من ترك واجبا من واجباتها ‏أو ارتكب مكروها تحريميا لزمه وجوبا أن يعيد في الوقت، فإن خرج أثم ولا ‏يجب جبر النقصان بعده. فلو فعل فهو أفضل. اه.‏

کذا في فتاوى دار العلوم كراتشی: رقم الفتوی: 32/1237

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1418 Dec 22, 2022
sora / sorah fateha ki kitni miqdar k tark se /say sajda saho wajib hoga? or sajda saho na karne ki sorat me / mein namaz ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.