عنوان: امریکہ میں موجود خاتون عدت کہاں گزارے؟(10097-No)

سوال: ميرے شوہر کا پاکستان میں انتقال ہوگیا ہے، جبکہ میں امریکہ میں گزشتہ انیس ماہ سے ہوں، مجھے عدت کے بارے میں بتادیں کہ کہاں گزارنی ہوگی؟ اس کے علاوہ میں مونٹیسری اسکول میں نوکری کرتی ہوں تو کیا وہ دورانِ عدت جاری رکھ سکتی ہوں؟
یاد رہے کی اسکول میں بچے ایک سے دو سال کی عمر کے ہیں، مرد کوئی نہیں ہے، میں مکمل حجاب میں ہوتی ہوں اور اسکول گھر کے سامنے ہی ہے۔

جواب: اگر امریکہ میں ہی باپردہ طریقے سے عدت گزارنا ممکن ہو تو وہیں عدت گزاریں، جہاں تک اسکول پڑھانے کا تعلق ہے تو اگر معاشی ضروریات اس کے بغیر چلنا ممکن ہو تو دوران عدت اسکول جانا جائز نہيں ہے، لیکن اگر معاشی ضرورت کی وجہ سے مجبوری ہو اور اسکول پڑھائے بغیر گزارے کے موافق خرچہ دستیاب نہ ہو تو دن کو اسکول پڑھانے کی گنجائش ہے، لیکن رات ہونے سے پہلے گھر لوٹ آنا ضروری ہے، نیز باہر جاتے ہوئے مکمل پردہ کا اہتمام کرنا، لوگوں سے غیر ضروری میل جول سے اجتناب کرنا اور کام سے فارغ ہوتے ہی فورا گھر لوٹنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (3/ 538، ط: دار الفكر)
مات عنها في سفر) ولو في مصر (وليس بينها) وبين مصرها مدة سفر رجعت .... أو كانت في مصر) أو قرية تصلح للإقامة (تعتد ثمة) إن لم تجد محرما اتفاقا.

احکامِ میت: (234، 243 و 244، ط: ادارة الفاروق)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 402 Dec 25, 2022
amrica me / mein mojood khatoon / khaton / ourat / larki iddat / eddat kaha guzare / guzaray?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Iddat(Period of Waiting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.