سوال:
احرام کی حالت میں نسوار، سگریٹ یا پان کے استعمال کرنے سے حج یا عمرہ ادا ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب: سگریٹ اور پان میں اگر کسی خوشبو دار چیز کی ملاوٹ نہ کی گئی ہو تو احرام کی حالت میں ان کے استعمال سے دم لازم نہیں ہوگا، البتہ سگریٹ نوشی کرنے اور تمباکو کھانے کی کراہت بدستور باقی رہے گی، اس لیے احرام کے دوران جہاں تک ممکن ہو، ان سے پرہیز کرنے کی مکمل طور پر کوشش کرنی چاہیے، اور اگر سگریٹ یا پان میں کوئی خوشبودار چیز ملائی گئی ہو تو اس صورت میں احرام کی حالت میں ان کے استعمال سے دم دینا لازم ہوگا۔
جبکہ احرام کی حالت میں نسوار استعمال کرنے سے چونکہ منہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے، اس لئے محرم کو چاہئے کہ مسجد میں داخل ہونے، نماز اور تلاوت وغیرہ سے پہلے منہ اچھی طرح صاف کرلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (277/2، ط: سعید)
اعلم ان خلط الطیب بغیرہ علی وجوہ، لانه اما ان یخلط بطعام مطبوخ او لا، ففی الاول لاحکم للطیب سواء کان غالبا ام مغلوبا، وفی الثانی الحکم للغلبة، ان غلب الطیب وجب الدم وان لم تظہر رائحته کما فی الفتح، والا فلا شییٔ علیه، غیر انه اذا وجدت معه الرائحة کره.
ارشاد الساری: (باب الجنایات و انواعھا، ص: 444، 445)
فلو اکل طیباً کثیراً وھو ان یاکل الکثیر ان یلتصق ای یلتزق باکثر فمه ۔۔۔۔۔ یجب الدم وان کان ۔۔۔۔۔ قلیلا بان لم یلتصق باکثر فمه فعلیه الصدقة ای عندہ ۔۔۔ الخ۔
رد المحتار: (459/6، ط: سعید)
فإنه لم يثبت إسكاره ولا تفتيره ولا إضراره بل ثبت له منافع، فهو داخل تحت قاعدة الأصل في الأشياء الإباحة وأن فرض إضراره للبعض لايلزم منه تحريمه على كل أحد.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی