سوال:
مفتی صاحب! قرآن کریم کی اس آیت (وَمَكَرُوۡا وَمَكَرَاللّٰهُ ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمَاكِرِيۡنَ) کا اردو ترجمہ كيا ہے؟
جواب: مفتی تقی عثمانی صاحب نے آسان ترجمہ قرآن میں اس آیت (وَ مَکَرُوۡا وَ مَکَرَ اللّٰہُ ؕ وَ اللّٰہُ خَیۡرُ الۡمٰکِرِیۡنَ) کا یہ ترجمہ فرمایا ہے: " اور ان کافروں نے (عیسیٰ علیہ السلام کے خلاف) خفیہ تدبیر کی، اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر کی۔ اور اللہ سب سے بہتر تدبیر کرنے والا ہے"۔ (آسان ترجمہ قرآن، ص:151، ط: مکتبہ معارف القرآن)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی