عنوان: "تین لوگ ایسے ہیں جن پر اللہ تعالى نے جنت کو حرام قرار دیا ہے: شراب کا عادى، ماں باپ کا نافرمان اور دیوث" حدیث کى تحقیق "(10118-No)

سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ تعالی نے جنت کو حرام کر دیا ہے: دائمی شرابی، ماں باپ کا نافرمان اور "دیوث" جو اپنے بیوی بچوں میں بے حیائی برداشت کرتا ہے۔ (مسند احمد) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب: سوال میں مذکور حدیث "صحیح" ہے، لہذا اس حدیث کو بیان کیا جا سکتا ہے، ذیل میں اس حدیث کا ترجمہ اور اس کى اسنادى حیثیت کو ذکر کیا جاتا ہے:
ترجمہ:
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروى ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "تین لوگ ایسے ہیں جن پر اللہ تعالى نے جنت کو حرام قرار دیا ہے: شراب کا عادى، ماں باپ کا نافرمان اور دیوث جو اپنے گھر والوں کى خباثت (بے حیائى وبے پردگى) پر راضى رہے"۔
(مسند احمد: حدیث نمبر: 5372)
حدیث کى اسنادى حیثیت:
اس حدیث کو حافظ منذرى رحمہ اللہ (م 656ھ) نے اپنى کتاب "الترغیب والترھیب" ج 3 ص 178، رقم الحدیث (3567) میں نقل کر کے فرمایا ہے: "اس حدیث کو امام احمد، امام نسائى، امام بزار اور امام حاکم رحمہم اللہ تعالیٰ نے اپنی کتب احادیث میں نقل کیا ہے، یہاں الفاظ مسند احمد سے لیے گئے ہیں، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کى سند کو "صحیح" قرار دیا ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند أحمد: (رقم الحدیث: 5372، 272/9، ط: مؤسسة الرسالة)

عن سالم بن عبد الله بن عمر، أنه سمعه يقول: حدثني عبد الله بن عمر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "ثلاثة قد حرم الله عليهم الجنة: مدمن الخمر، والعاق، والديوث "، الذي يقر في أهله الخبث.
والحدیث أورده المنذري في "الترغيب والترهيب " (3/ 178، رقم الحدیث (3567)، کتا ب الحدود/ الترهيب من شرب الخمر ...إلخ، ط: دار الكتب العلمية-بيروت)، وقال: رواه أحمد ،واللفظ له، والنسائي، والبزار، والحاكم، وقال: صحيح الإسناد.

واللہ تعالى أعلم بالصواب
دار الإفتاءالإخلاص،کراچى

Print Full Screen Views: 914 Dec 28, 2022
teen log ese hain jin per Allah tala ne janat / jannat kw haram qarar dia hay: sharab ka aadi, maa bap ka nafarman or "dewis / devis" hadis / hadees ki tehqeeq"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.