عنوان: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سروس مہیا کرنے پر اضافی کمیشن لینا (10128-No)

سوال: ہم اپنے محلے میں کافی عرصے سے موبائل کمیونیکیشن (پی سی او) کا دکان چلا رہے ہیں اور اس میں ہم بینظیر انکم سپورٹ بھی چلا رہے ہیں جس پر ہمیں کمپنی کی طرف سے کمیشن ملتا ہے، ہم خواتین کو پورے پیسے دیتے ہیں اور کوئی اضافی کٹوتی نہیں کرتے۔
اب کمپنی کی طرف سے یہ شرط ہے کہ اگر آپ نے یہ کام چلانا ہے تو ساتھ میں ہمارا یہ دوسرا کام بھی چلانا ہوگا تو ہم نے معاہدہ قبول کیا لیکن ہمیں شدید نقصان اٹھانا پڑا، تو ہم نے بینظیر انکم سپورٹ بند کر دیا۔
اب محلے والے دوبارہ چلانے کا ڈیمانڈ کررہے ہیں، کیونکہ اہل محلہ کی عورتوں کو رقم وصول کرنے کے لیے کافی دور جانا پڑتا ہے جس میں بے پردگی بھی ہوتی ہے ، آنے جانے کا کرایہ بھی لگتا ہے، بعض دفعہ بار بار جانا پڑتا ہے، دکاندار اضافی کٹوتی بھی کرتا ہے، لہذا اہل محلہ کہتے ہیں کہ بھلے آپ ہم سے اس پر مناسب پیسے کاٹ لیا کریں، ہم دینے کے لیے برضا وخوشی تیار ہیں، لیکن آپ دوبارہ سے یہ کام شروع کردیں۔
مفتی صاحب! کیا میرے لیے کمپنی کے کمیشن کے علاوہ مزید مناسب پیسے وصول کرنا جائز ہے؟

جواب: اصولی طور پر جائز سروس فراہم کرنے کے عوض کسٹمرز سے باہمی رضامندی سے طے شدہ اجرت (چارجز) لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن پوچھی گئی صورت میں آپ چونکہ کمپنی کے ایجنٹ (وکیل) ہیں، جس کے عوض متعلقہ کمپنی آپ کو کمیشن دیتی ہے، اور وکالت (Agency) کے معاہدہ کی وجہ سے یہ سروس فراہم کرنا آپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، لہذا اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے عوض کسٹمرز (جن کو آپ یہ سروس فراہم کررہے ہیں ان) سے کمیشن لینا شرعا درست نہیں ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس کام کے عوض کمپنی کی طرف سے طے شدہ کمیشن آپ کیلئے ناکافی ہے تو آپ اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الإسراء، الایة: 34)
وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا o

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 29)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ ... الخ

الفتاوی الھندیة: (409/4، ط: دار الفکر)
اما تفسیرها (ای الاجارۃ) شرعا فهی عقد علی المنافع بعوض کذا فی الھدایة.

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 784 Dec 29, 2022
benazir income suport program ki service muhayya karne per izafi commission lena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.