عنوان: احرام کی حالت میں بلا کسی عذر کے چہرے پر ماسک پہننا(10136-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں احرام میں ہوں تو کیا ماسک لگا کر عمرہ کر سکتا ہوں؟ جبکہ سعودی حکومت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے، مجھے کوئی دم تو نہیں پڑے گا؟

جواب: واضح رہے کہ احرام کی حالت میں بغیر کسی عذر کے چہرے کے چوتہائی یا اس سے زیادہ حصہ کو پورا دن یا پوری رات چھپانے سے گنہگار ہوگا اور دم بھی لازم ہوگا اور اس سے کم وقت کے لیے چھپانے سے صدقہ دینا لازم ہوتا ہے۔
لہذا اگر کوئی مرد یا عورت احرام کی حالت میں بلا کسی عذر کے مروجہ ماسک پورا دن یا پوری رات پہنے رکھے تو اس صورت میں دم دینا لازم ہوگا، اور اس سے کم پہننے کی صورت میں صدقہ فطر کی مقدار (پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت) کے برابر صدقہ دینا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنية الناسك: (باب الإحرام، فصل في مكروهات الإحرام، ص: 91، ط: إدارة القرآن)
"و أما تعصيب الرأس و الوجه فمكروه مطلقاً، موجب للجزاء بعذر أو بغير عذر، للتغليظ إلا ان صاحب العذر غير آثم".

و فيها أيضًا: (باب الجنايات، الفصل الثالث في تغطية الرأس و الوجه، ص: 254، ط: إدارة القرآن)
"و لو عصب رأسه أو وجهه يومًا أو ليلةً فعليه صدقة، إلا ان يأخذ قدر الربع فدم".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 841 Jan 09, 2023
ehram ki halat me bila uzur k chehrey per mask pehenna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.