سوال:
کیا یہ بات صحیح ہے کہ امام مہدی کی والدہ کا نام آمنہ ہوگا؟ اگر کسی حدیث کی کتاب میں یہ بات موجود ہے تو اس کتاب کا نام بھی بتادیں۔
جواب: احادیث صحیحہ کے مطابق حضرت امام مہدی حضرت فاطمۃ الزہراءؓ کی اولاد میں سے (یعنی سید) ہوں گے۔ آپ کا نام محمد ہوگا اور آپ کے والد کا نام عبداللہ ہوگا، البتہ آپ کی والدہ کا نام کیا ہوگا؟ اس بارے میں کوئی حدیث نہیں مل سکی، مشہور محقق علامہ محمد بن رسول البرزنجی الحسینی ؒبھی اپنی مشہور کتاب "الاشاعة فی اشراط الساعة" میں تحریر فرماتے ہیں: "تلاش اور جستجو کے بعد بھی مجھے امام مہدی کی والدہ کا نام نہیں مل سکا"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4284)
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِي مِنْ وَلَدِ فَاطِمَةَ۔
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4282)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا يَوْمٌ، قَالَ: زَائِدَةُ فِي حَدِيثِهِ لَطَوَّلَ اللَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، ثُمَّ اتَّفَقُوا: حَتَّى يَبْعَثَ فِيهِ رَجُلًا مِنِّي أَوْ مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يُوَاطِئُ اسْمُهُ اسْمِي وَاسْمُ أَبِيهِ اسْمَ أَبِي زَادَ فِي حَدِيثِ فِطْرٍ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَجَوْرًا۔
الاشاعة لاشراط الساعة: (ص: 188، ط: دار الھجرۃ)
لم اقف علی اسم أم المھدی بعد الفحص و التتبع۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی