resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے بے ہوش ہونے والے واقعے کی تحقیق(10140-No)

سوال: کیا حضرت ابوہریرہؓ کا بھوک کی وجہ سے بے ہوش ہو جانے کا واقعہ صحیح ہے؟

جواب: جی ہاں! سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے بھوک سے بے ہوش ہونے والا واقعہ درست ہے، ذیل میں مذکورہ واقعہ ذکر کیا جاتا ہے:
حضرت ابن سیرین (رحمۃ اللہ علیہ) نقل کرتے ہیں کہ ہم ابوہریرہ (رضی اللہ عنہ) کے پاس تھے اور ان کے جسم پر کتان کے دو کپڑے گیرو سے رنگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کتان کے کپڑے سے ناک صاف کی اور فرمایا: واہ! واہ! دیکھو! ابوہریرہ کتان کے کپڑے سے ناک صاف کرتا ہے! حالانکہ میں نے اپنے آپ کو ایک زمانہ میں ایسا پایا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے منبر اور (حضرت) عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے حجرہ کے درمیان (بھوک کی وجہ سے) بے ہوش ہو کر گڑ پڑتا تھا اور کوئی گزرنے والا میری گردن پر یہ سمجھ کر پاؤں رکھتا تھا کہ میں پاگل ہو گیا ہوں، حالانکہ مجھے جنون نہیں ہوتا تھا، بلکہ صرف بھوک کی وجہ سے میری یہ حالت ہو جاتی تھی۔ (صحیح بخاری، رقم الحدیث: 6893)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحديث: 6893، ط: دار ابن كثير)

حدثنا سليمان بن حرب: حدثنا حماد، عن أيوب، عن محمد قال: كنا عند أبي هريرة، وعليه ثوبان ممشقان من كتان، فتمخط، فقال: بخ بخ، أبو هريرة يتمخط في الكتان، لقد رأيتني وإني لأخر فيما بين منبر رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى حجرة عائشة مغشيا علي، فيجيء الجائي فيضع رجله على عنقي، ويرى أني مجنون، وما بي من جنون، ما بي إلا الجوع.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

sayedna abu huraira razi allaho anho k behosh hone wale waqa / waqey ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees