عنوان: صاحب ترتیب کو فجر کی نماز میں وتر کی قضا یاد آنے کی صورت میں فجر کی نماز کا حکم(10174-No)

سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب صاحبِ ترتیب تھے ان کی وتر کی نماز فوت ہوگئی تھی، وتر کی قضاء کیے بغیر انہوں نے بھولے سے فجر کی نماز کی امامت کرلی، دوسری رکعت کے قعدہ اخیرہ میں ان کو یاد آیا کہ میرے وتر باقی ہیں تو ایسی صورت میں ان کی اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی صاحب ترتیب شخص کے ذمہ وتر کی قضا باقی ہو اور اسے فجر کی نماز کے دوران یاد جائے تو اس کے ذمہ ترتیب کی رعایت لازم ہے، لہذا پہلے وہ وتر کی نماز قضا کرے گا اور اس کے بعد فجر کی نماز دوبارہ پڑھے گا بشرطیکہ وقت میں وسعت ہو۔
سوال میں ذکر کردہ صورت میں چونکہ امام کو قعدہ اخیرہ میں دوران نماز وتر کی قضا یاد آگئی تھی، لہذا اگر وقت میں اس قدر وسعت تھی کہ امام نماز توڑ کر پہلے وتر کی قضا کرکے پھر دوبارہ فجر کی نماز پڑھا سکتا تھا تو ایسی صورت میں امام اور مقتدی حضرات کی نماز نہیں ہوئی ہے، جس کا لوٹانا سب کے ذمہ لازم ہے، اور اگر وقت میں اس قدر وسعت نہیں تھی تو سب کی نماز ادا ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (65/2، ط: دار الفكر)

(الترتيب بين الفروض الخمسة والوتر أداء وقضاء لازم) يفوت الجواز بفوته... (فلم يجز) تفريع على اللزوم (فجر من تذكر أنه لم يوتر) لوجوبه عنده (إلا) استثناء من اللزوم فلا يلزم الترتيب (إذا ضاق الوقت المستحب)
(قوله فلم يجز) أي بل يفسد فسادا موقوفا كما يأتي.
(قوله من تذكر) أي في الصلاة أو قبلها.
(قوله لوجوبه) أي الوتر عنده: أي عند الإمام، بمعنى أنه فرض عملي عنده.
(قوله إذا ضاق الوقت) أي عند الفوائت والوقتية، أما الفوائت بعضها مع بعض فليس لها وقت مخصوص حتى يقال يسقط ترتيبها بضيقه ط ولو لم يمكنه أداء الوقتية إلا مع التخفيف في قصر القراءة والأفعال يرتب ويقتصر على ما تجوز به الصلاة بحر عن المجتبى. وفي الفتح: ويعتبر الضيق عند الشروع، حتى لو شرع في الوقتية مع تذكر الفائتة، وأطال حتى ضاق لا يجوز إلا أن يقطعها ثم يشرع فيها، ولو شرع ناسيا والمسألة بحالها فتذكر عند ضيقه جازت. اه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1098 Jan 19, 2023
sahib e tarteeb ko fajar me /mein witar / vitar ki qaza yaad aane ki sorat me / mein fajar ki namaz ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.