سوال:
کیا حائضہ عورت اذان کا جواب دے سکتی ہے، نیز کیا اذان کے بعد کی دعا پڑھ سکتی ہے؟
جواب: جی ہاں! خواتین اپنے مخصوص ایام میں اذان کا جواب دے سکتی ہیں اور اذان کے بعد کی دعا بھی پڑھ سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (1/ 38، دارالفکر)
’’ويجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلك، کذا في السراجية‘‘.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی