عنوان: حروفِ مقطّعات لکھ کر گھر یا دکان میں لٹکانا(10190-No)

سوال: بعض لوگ حروفِ مقطّعات لکھ کر گھر یا دکان وغیرہ کے دروازے پر لگاتے ہیں، کیا یہ درست ہے؟

جواب: حروفِ مقطّعات کی کوئی خاص فضیلت احادیث مبارکہ سے ثابت نہیں ہے، البتہ چونکہ قرآن مجید کے تمام کلمات باعث برکت ہیں، اس لیے برکت حاصل کرنے کے لیے حروف مقطعات کو کاغذ وغیرہ پر لکھ کر گھر یا دوکان میں لٹکانا جائز ہے، بشرطیکہ بے ادبی کا احتمال نہ ہو اور اسے سنت یا لازم نہ سمجھا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (70/1)

ولیس بمستحسن کتابة القراٰن علی المحاریب والجدران لمایخاف من سقوط الکتابة وان توطأالیٰ ان قال فالواجب ان یوضع فی اعلیٰ موضع فوقه شیٔ وکذا یکرہ کتابة الرقاع والصاقھا بالابواب لما فیہ من الاھانة کذا فی الکفایة.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 926 Jan 29, 2023
horoufe / horof e muqatteaat / muqateaat / muqateat / muqattiaat likh kar ghar ya dukan / dokan / shop mein / me latkana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.