سوال:
ہم متحدہ عرب امارات میں آبادی سے تقریباً 55 کلومیٹر دور صحرا میں ایک پراجیکٹ میں ڈیوٹی کرتے ہیں، وہاں سے جمعہ کی نماز کے لیے جانا ممکن نہیں ہے, کیا ہم وہاں صحرا میں جمعہ کی نماز آپس میں ادا کرسکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ کسی جگہ جمعہ جائز ہونے کیلئے اس جگہ کا شہر یا شہر کا مضافات ہونا ضروری ہے۔
لہٰذا اگر آپ کا کیمپ شہر یا اس کے مضافات سے دور کسی صحراء میں ہے تو اس جگہ جمعہ کی نماز ادا کرنا درست نہیں ہے، بلکہ وہاں عام دنوں کی طرح ظہر کی نماز باجماعت ادا کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (259/1، ط: دار الكتب العلمية)
أماالمصر الجامع فشرط وجوب الجمعة وشرط صحة أدائها عند أصحابنا حتى لا تجب الجمعةإلا على أهل المصر ومن كان ساكنافي توابعه وكذا لا يصح أداء الجمعة إلا في المصر وتوابعه فلا تجب على أهل القرى التي ليست من توابع المصر ولا يصح أداء الجمعة فيها۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی