عنوان: انتقال والے دن اہل میت کے گھر کھانا کھانے کا حکم (10225-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ فوتگی والے گھر میں شھر والوں کا کھانا کھانے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر وہ گھر والے زبردستی کھانا کھانے کے لیے کہیں تو کیا کیا جائے؟

جواب: واضح رہے کہ اہل میت (میت کے گھرانے) کی طرف سے دعوت کا انتظام کرنا ایک بری اور غیر اخلاقی رسم ہے اور خلاف سنت ہونے کی وجہ سے بدعت ہے، جس سے بچنا لازم ہے۔
اسلامی تعلیمات کے مطابق اہل میت کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے لیے مستحب ہے کہ وہ اہل میت کے لیے ایک دن اور رات کے کھانے کا انتظام کریں، کیونکہ عموماً اہل میت غم اور دکھ کی وجہ سے اپنے لیے کھانا تیار نہیں کر پاتے، اور یہ کھانا میت کے گھر والے یا دور سے آنے والے مہمان جو اپنے گھروں کو واپس نہیں جاسکتے ہوں، کھاسکتے ہیں۔
 لیکن ہمارے معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے برعکس قریب رہنے والے رشتہ دار ہوں یا پڑوسی، امیر ہو یا غریب سب اہل میت کے گھر سے کھانا کھاتے ہیں، یہ عمل مکروہ ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (240/2، ط: دار الفكر)

قوله: (وباتخاذ طعام لهم) : قال في الفتح: ويستحب لجيران أهل الميت والأقرباء الأباعد تهيئة طعام لهم يشبعهم يومهم وليلتهم، لقوله - صلى الله عليه وسلم - «اصنعوا لآل جعفر طعاما فقد جاءهم ما يشغلهم» حسنه الترمذي وصححه الحاكم ولأنه بر ومعروف، ويلح عليهم في الأكل لأن الحزن يمنعهم من ذلك فيضعفون. اه. مطلب في كراهة الضيافة من أهل الميت.
وقال أيضا: ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة: وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال " كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة ". اه. وفي البزازية: ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2316 Feb 07, 2023
inteqal wale din ehle mayyat / maiyatk ghar khana khane / khaney ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.