سوال:
میرے بہنوئی لندن میں سپر مارٹ میں جاب کرتے ہیں، میرے بہنوئی کو کچھ چیزوں پر Employee discounts ہے، سوال یہ ہے کہ کیا میرے بہنوئی Employee discounts پر چیز خرید کر اپنا profit رکھ کر وہ چیز کسی دوسرے کو فروخت کر سکتے ہیں؟
جواب: سوال میں پوچھی گئی صورت میں کمپنی کی طرف سے ملنے والے ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازم کا سامان خرید کر آگے منافع کے ساتھ بیچنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بحوث فی قضایا فقھیة معاصرة: (13/1، ط: دار القلم)
و للبائع أن یبیع بضاعته بما شاء من ثمن، ولا یجب علیه أن یبیعھا بسعر السوق دائما.
الفتاوی الھندیة: (161/3، ط: دار الفکر)
و من اشتری شیئا و أغلی فی ثمنہ فباعه مرابحة علی ذلك جاز.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی