سوال:
تمہارے گھر مہمان آئے اور وہ بھوکا چلا جائے، گویا وہ کسی قبرستان میں آیا تھا، مندرجہ ذیل بات کی تصدیق فرمادیں کہ کیا یہ کسی حدیث کا ٹکڑا ہے؟
جواب: سوال میں ذکرکردہ کلام لبنانی شاعر " ميخائيل نعيمة"
(المتوفی:1988)
الدار التي لا تعرف الضيف مقبرة لساكنيها
ترجمہ:
وہ گھر جوحق مہمانی نہیں جانتا وہ اپنے رہنے والوں کے لئے قبرستان ہے۔
(مجلة رواد الاعمال، شمارہ فروری 2017،ط، سعودیہ)
لہذا یہ عربی کا مقولہ ہے، اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی