عنوان: گھر والوں پر خرچ کرنے کے ثواب سے متعلق حدیث کى تحقیق (10293-No)

سوال: ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: وہ دینار جسے تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو اور وہ دینار جسے تم غلام پر خرچ کرتے ہو اور وہ دینار جسے تم نے مسکین پر خیرات کردیا اور وہ دینار جسے تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ہے ان میں سب سے زیادہ ثواب اس دینار کا ہے جسے تم اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتے ہو۔ (مسلم) براہ کرم اس حدیث کی تصدیق فرمادیں۔

جواب: جى ہاں! سوال میں مذکور حدیث "صحیح" ہے، اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنى کتاب "صحیح مسلم" میں نقل فرمایا ہے، حدیث کا ترجمہ اور حوالہ درج ذیل ہے:
ترجمہ:
حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "وہ دینار جس کو تم نے اللہ کے راستے میں خرچ کیا ہو اور وہ دینار جس کو تم نے کسی غلام پر (اسے آزاد کروانے کے لیے) خرچ کیا ہو اور وہ دینار جو تم نے کسی مسکین پر صدقہ کیا ہو اور وہ دینار جو تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ہو، ان میں سے سب سے زیادہ ثواب اس دینار کا ہے جو تم نے اپنے اہل وعیال پر خرچ کیا ہے"۔(صحیح مسلم: حدیث نمبر: 995)
نوٹ: واضح رہے کہ اس قسم کی احادیث مبارکہ (جن میں ایک عمل پر دوسرے عمل کے ثواب کا ذکر ہوتا ہے) کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ دوسرا عمل ذمہ سے ساقط ہو جاتا ہے، مثلاََ: والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھنے سے حج و عمرہ کا ثواب ملتا ہے تو اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ اگر کسی پر حج فرض ہو، اور وہ والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھے تو اس کا حج ادا ہوجائے گا، بلکہ حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ثواب حج سے ملتا ہے، اسی طرح والدین کو محبت کی نگاہ سے دیکھنے سے بھی ثواب ملے گا، لہذا اولاد پر خرچ کرنے سے صدقہ کا ثواب ملتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حسب حیثیت نفلی صدقہ بھی کرتے رہنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم: (کتاب الزکاۃ، باب فضل النفقة على العيال والمملوك، وإثم من ضيعهم أو حبس نفقتهم عنهم، رقم الحدیث: 995، 692/2، ط: دار إحیاء التراث العربي)

حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة، وزهير بن حرب، وأبو كريب -واللفظ لأبي كريب- قالوا: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن مزاحم بن زفر، عن مجاهد، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "دينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته في رقبة، ودينار تصدقت به على مسكين، ودينار أنفقته على أهلك، أعظمها أجرا الذي أنفقته على أهلك".

واللہ تعالى اعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچى

Print Full Screen Views: 1170 Feb 26, 2023
ghar walo per kharch karne k sawab se / say mutaliq hadees ki tehqeeq / tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.