عنوان: میڈیکل اسٹور کے لیے جگہ کرائے پر لینا اور مدت ختم ہونے پر میڈیکل اسٹور کو فروخت کر دینا(10299-No)

سوال: ایک شخص نے دوسرے کی زمین میں میڈیکل اسٹور بنایا، جس کا کل خرچہ چھ لاکھ روپے ہے، چھ سال تک معاہدہ ہوا دونوں کے درمیان کے میڈیکل اسٹور والا یہاں رہے گا اور اس دوران وہ ہر ماہ مالک زمین کو کرایہ بھی دے گا، چھ سال کے بعد جب میڈیکل اسٹور والا یہاں سے جائے گا تو تعمیر(میڈیکل اسٹور) چھوڑ کر اس تعمیر کا خرچہ (چھ لاکھ) مالک سے لے گا۔ دریافت طلب أمر یہ ہے کہ شرعا ایسا معاملہ کرنا کیسا ہے اور چھ سال کے دوران میڈیکل والے کے اس چھ لاکھ روپے پر جو اس نے میڈیکل اسٹور کی تعمیر ميں لگائے تھے، اس پر زکوٰۃ ہے یا نہیں؟

جواب: 1) مذکورہ صورت میں دو الگ الگ معاملوں (کرایہ داری اور خرید وفروخت) کو ایک ہی عقد کے تحت جمع کیا گیا ہے جو کہ اصولی طور پر منع ہے، لہذا اس طرح معاملہ کرنے سے اجتناب کیا جائے، کرایہ داری اور تعمیر کی خریداری دونوں معاملات کو ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے، دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے، تاہم اگر کسی جگہ اس طرح کے معاملات کا عرف اور رواج ہوچکا ہو،پھر اگر کوئی کرلے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔
2) زکوۃ کی تاریخ آنے سے پہلے پہلے چونکہ یہ پیسے خرچ ہوگئے ہیں، اس لئے ان پیسوں کی زکوۃ لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند احمد: (30/4، ط: دار الحدیث قاھرة)
عن ابن مسعود رضی الله عنہ قال: نهی رسول الله صلی الله علیه وسلم عن صفقتین فی صفقة واحدۃ.

فقه البیوع: (507/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
وعلی أساس هذا الحدیث ذهب جمهور العلماء الی أن اشتراط صفقة فی صفقة اخری لایجوز. قال ابن قدامة: وھکذا کل ما فی معنی ھذا، مثل أن یقول بعتك داری هذه علی أن أبیعك داری الاخری بکذا أو علی أن تبیعنی دارك أو علی أن أوجرك أو علی أن تؤجرنی کذا ۔۔۔.

و فیه ایضا: (511/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
اذا جری العرف بالجمع بین الصفقتین فانه یجوز.

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (245/23، ط: وزارۃ الأوقاف و الشئون الاسلامیة، کویت)
ذھب الحنفیة الی أن المعتبر طرفا الحول، فان تم النصاب فی أوله و آخره وجبت الزکاة ولو نقص المال عن النصاب فی أثنائه مالم ینعدم المال کلیة.

الفتاوی الھندیة: (175/1، ط: دار الفکر)
واذا کان النصاب کاملا فی طرفی الحول فنقصانه فیما بین ذلک لا یسقط الزکاة کذا فی الھدایة

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 415 Feb 27, 2023
medical store k liye jaga karai / karaye / rent per lena or mudat / muddat khatam hone per medical store ko frokht kerdena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.