سوال:
اپنے ذاتی اور انفرادی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے کسی کو رقم بھیجنے یا منگوانے پر چارج وصول کرنا جائزہے یا نہیں؟
جواب: اپنے ذاتی اور انفرادی اکاؤنٹ سے کسی کو رقم بھیجنے یا منگواکر کر دینے کے عوض باہمی رضامندی سے طے شدہ اجرت (charges) لی جاسکتی ہے، بشرطیکہ ایزی پیسہ کمپنی کی طرف سے اس کی ممانعت نہ ہو، اگر کمپنی کی طرف سے ممانعت ہو تو پھر ایسی صورت میں کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کا گناہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (411/4، ط: دار الفكر)
وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين.
فقه البیوع: (89/1، ط: مکتبة معارف القرآن)
فالذي يتلخص من القرآن و السنة أن الوعد اذا كان جازما يجب الوفاء به دیانۃ، ویأثم الانسان بالاخلاف فیہ، الا اذا كان لعذر مقبول.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی