سوال:
میں ایک پیزے کے ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہوں، یہاں رواج ہے کہ لوگ ویٹر کی کارکردگی سے خوش ہوکر کچھ رقم ٹپ کے طور پر دیتے ہیں، کیا میرے لیے ٹپ کی رقم لینا درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جو لوگ آپ کے مطالبہ کے بغیر اپنی خوشی سے ٹپ دیں، ان سے رقم لینا حلال ہے، لیکن ٹپ کو اپنا حق سمجھ کر اس کا مطالبہ کرنا، اور نہ دینے والے کو برا بھلا کہنا، حقیر سمجھنا یا اس کو دی جانے والی خدمات (سروس) میں کوتاہی کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکوٰۃ المصابیح: (ص: 255)
وَعَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عَمِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " «أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا يَحِلُّ مَالُ امْرِئٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي " شُعَبِ الْإِيمَانِ "، وَالدَّارَقُطْنِيُّ فِي " الْمُجْتَبَى ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی