سوال:
اگر نماز کی آخری رکعت میں لگے کہ کھانستے ہوئے ایک قطرہ پیشاب کا گرا ہے، مجھے فلو ہے اور مستقل کھانسی ہو رہی ہے تو کیا مجھے دوبارہ پوری نماز پڑھنی ہوگی؟
جواب: اگر کھانسنے کی وجہ سے یقینی طور پر پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو اس سے وضو اور نماز ٹوٹ جائے گی، ایسی صورت میں دوبارہ وضو کرکے نماز ادا کرنا ضروری ہوگا۔
لیکن اگر پیشاب کے قطرہ کا صرف وہم یا وسوسہ ہوا ہو اور اچھی طرح دیکھنے کے بعد معلوم ہوا ہو کہ حقیقت میں قطرہ نہیں نکلا تو ایسی صورت میں بلا وجہ شک اور وسوسہ میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ محض شک یا وسوسہ سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح مختصر الطحاوي للجصاص: (363/1، ط: دار السراج)
مسألة: خروج النجاسة من البدن مطلقا ناقض الوضوء غير البلغم. قال أبو جعفر: وما خرج من قبل أو دبر أو فم بعد أن ملأه، أو مما سوى ذلك من البدن: نقض الوضوء، غير البلغم.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی