عنوان: کیا طواف وداع کے بعد سعی اور حلق کرنا ضروری ہے؟(10531-No)

سوال: کیا طواف زیارت اور طواف وداع کے بعد سعی کرتے ہیں؟ اگر طواف وداع کے بعد سعی کرنی ہے تو کیا سر بھی منڈوانا ہوتا ہے؟

جواب: صفا اور مروہ کی سعی حج کے واجبات میں سے ہے، لہذا اگر طواف قدوم کے بعد سعی کر لی ہے تو طواف زیارت اور طواف وداع کے بعد دوبارہ سعی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر طواف قدوم کے بعد سعی نہیں کی ہو تو طواف زیارت کے بعد کر لینی چاہیے۔
جبکہ "حلق یا قصر" دس ذوالحجہ کے افعال میں سے ہے، حاجی قربانی کے بعد "حلق یا قصر" کرکے احرام کھول سکتا ہے، اس صورت میں حج کی سعی کے بعد دوبارہ حلق یا قصر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (133/2، ط: دار الکتب العلمیة)
وأما، واجبات الحج فخمسة: السعي بين الصفا والمروة، والوقوف بمزدلفة، ورمي الجمار، والحلق أو التقصير، وطواف الصدر۔

الدر المختار: (517/2، ط: دار الفکر)
(ثم طاف للزيارة يوما من أيام النحر)۔۔۔۔(بلا رمل و) لا (سعي إن كان سعى قبل) هذا الطواف (وإلا فعلهما)۔

و فیه ایضاً: (523/2، ط: دار الفکر)
(طاف للصدر) أي الوداع (سبعة أشواط بلا رمل وسعي، وهو واجب إلا على أهل مكة)۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1990 May 23, 2023

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.