عنوان: غلط عقائد کے حامل لوگوں کو "پنجتن پاک" اور "مولا علی" کے الفاظ و علامات کی ڈیزائننگ اور کٹنگ کرکے دینے کا حکم (10532-No)

سوال: ہمارا لیزر مشین کٹنگ کا کام ہے، جب بھی کوئی آرڈر آتا ہے تو پہلے ہمیں اس کی ڈرائنگ بنانی ہوتی ہے، پھر اس چیز کی کٹنگ کرنی ہوتی ہے، بسا اوقات غیر مذہب والے اپنے عقائد کی چیزیں ہم سے کٹنگ کروانے کے لیے آتے ہیں: جیسے مولا علی، پنچتن پاک وغیرہ کی کٹنگ کا آرڈر آتا ہے تو کیا ہمارے لیے ان چیزوں کی کٹنگ کرکے دینا صحیح ہے اور کیا اس کے عوض ملنے والی اجرت ہمارے لیے حلال ہے؟

جواب: کسی چیز کی کٹنگ یا ڈیزائننگ کرنے عوض طے شدہ اجرت لینا بذات خود جائز کام ہے، تاہم ایسی چیزیں تیار کرنا جس سے کفریہ یا شرکیہ عقائد و نظریات کی ترویج و تشہیر ہوتی ہو، "تعاون علی الاثم" یعنی گناہوں کے کاموں میں معاونت پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے، اور جن کاموں سے بالواسطہ (سبب بعید کے درجے میں) معاونت لازم آتی ہو، ایسے کاموں سے بھی اجتناب کرنا بہتر ہے۔
واضح رہے کہ شرعی حکم کا دار و مدار ہر چیز کے حساب سے مختلف ہوگا، جیسا کہ "پنجتن پاک" کے الفاظ ایک مخصوص گمراہ فرقہ اپنے باطل نظریہ کے طور استعمال کرتا ہے، لہذا ایسی علامات یا الفاظ کی کٹنگ یا ڈیزائنگ کرکے دینا "تعاون علی الاثم" کی وجہ سے درست نہیں ہے، جبکہ "مولا علی" کے الفاظ درست مفہوم میں بھی استعمال ہوسکتے ہیں، نیز کوئی گمراہ فرقہ اسے اپنے غلط نظریہ کی ترویج کیلئے بھی استعمال کرسکتا ہے، اس لئے ایسے نظریات کے حامل لوگوں کو ان الفاظ کی ڈیزائینگ اور کٹنگ کرکے دینا سبب بعید کے درجے میں "تعاون علی الاثم" کی ایک صورت ہے، جس سے اجتناب کرنا بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
ولا تعاونوا علی الاثم و العدوان ... الخ

رد المحتار: (268/4، ط: دار الفکر)
وكذا لايكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة؛ لأنه ليس عينها منكراً، وإنما المنكر في استعمالها المحظور اه قلت: لكن هذه الأشياء تقام المعصية بعينها لكن ليست هي المقصود الأصلي منها، فإن عين الجارية للخدمة مثلاً والغناء عارض فلم تكن عين المنكر، بخلاف السلاح فإن المقصود الأصلي منه هو المحاربة به فكان عينه منكراً إذا بيع لأهل الفتنة، فصار المراد بما تقام المعصية به ما كان عينه منكر بلا عمل صنعة فيه، فخرج نحو الجارية المغنية؛ لأنها ليست عين المنكر، ونحو الحديد والعصير؛ لأنه وإن كان يعمل منه عين المنكر لكنه بصنعة تحدث فلم يكن عينه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 306 May 23, 2023
ghalat aqaid / aqaed / aqaeid k hamil logo ko " panjtan pak" or " mola ali" k alfaz wa alamat ki designing or cutting karke / karkey dene ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.