عنوان: مسجد میں تنخواہ لے کر قرآن کریم کی تعلیم دینا (10538-No)

سوال: ایک محلہ کی جامع مسجد میں محلے کے بچے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کی تعلیم کے لیے ایک استاد رکھا گیا ہے تو کیا مسجد میں بچوں کو قرآن کریم پڑھانا جائز ہے؟ اور کیا استاد کو اس کے عوض تنخواہ دینا صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مسجد کے احترام اور تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے فقہاء کرام نے بلا ضرورت مسجد کے اندر بچوں کی تعلیمِ قرآن کے لیے مستقل مکتب کو قائم کرنے اور اس میں اجرت لے کر بچوں کو تعلیم دینے کو مکروہ قرار دیا ہے، کیونکہ اس میں بچوں کی آمد ورفت، کھیل کود، شور شرابہ اور صفائی ستھرائی وغیرہ جیسے مسائل کی وجہ سے مسجد کے احترام اور آداب کی پامالی لازم آتی ہے۔
لہذا بہتر یہ ہے کہ مسجد کی حدود سے باہر مسجد کے متصل کسی کمرے یا ہال وغیرہ میں مکتب قائم کیا جائے، اس میں بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم دی جائے، تاکہ مسجد کا تقدس پامال نہ ہو۔
البتہ جہاں مجبوری ہو، مکتب کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کرنے میں دشواری ہو تو ایسی مجبوری کی صورتحال کے پیشِ نظر فقہاء کرام نے مسجد میں بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینے اور اجرت لے کر بھی تعلیم دینے کی اجازت دی ہے، البتہ اس میں مسجد کے احترام وتقدس اور صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جائے، یہ اجازت متبادل جگہ کے فراہم ہو جانے تک ہوگی، جیسے ہی مکتب کے لیے متبادل جگہ میسر آجائے تو بچوں کی تعلیم کو وہاں منتقل کر دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الحظر و الإباحة، فصل في البیع، 707/9، ط: رشیدیة)
"قوله:(ومن علم الأطفال إلخ) الذي في القنية: أنه يأثم ولا يلزم منه الفسق، ولم ينقل عن أحد القول به، ويمكن أنه بناء على أنه بالإصرار عليه يفسق. أفاده الشارح.قلت: بل في التتارخانية عن العيون جلس معلم أو وراق في المسجد، فإن كان يعلم أو يكتب بأجر يكره إلا لضرورة".

البحر الرائق: (کتاب الصلاة، باب مایفسد الصلاة و ما یکره فیها، 2/60، ط: رشیدیة)
"لأن المسجد ما بني إلا لها من صلاة،واعتكاف،وذكر شرعي، وتعليم علم،وتعلمه،وقراءةقرآن".

الفتاوى الهندیة: (کتاب الکراهیة، الباب الخامس، 371/5، ط: دار الفکر- بیروت)
"ولو جلس المعلم في المسجد والوراق يكتب فإن كان المعلم يعلم للحسبة والوراق يكتب لنفسه فلا بأس به لأنه قربة وإن كان بالأجرة يكره إلا أن يقع لهما الضرورة كذا في محيط السرخسي".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 917 May 23, 2023
masjid me / mein tankhwah / sallary lekar quran kareem ki taleem dena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.