عنوان: کاروبار کے شرعی احکام کی معلومات(10541-No)

سوال: میں اپنا بزنس شروع کرنے جارہا ہوں، مجھے کون سی کتابیں پڑھنی چاہیے جو مجھے سکھائیں کہ اسلام میں بزنس کس طرح کرنا چاہیے؟ مجھے بزنس سے متعلق اسلامی احکامات پڑھنے ہیں۔ برائے مہربانی ان کی کتابوں کے نام بتا دیں، کتابیں انگریزی یا اردو دونوں میں چلیں گی۔ بس ایسی کتابیں ہوں جو ایک عام مسلمان آسانی سے سمجھ سکے۔ جزاک اللہ

جواب: محترم! کاروبار کے شرعی احکامات کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، اس سلسلے میں کاروبار کے بنیادی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد آپ جس فیلڈ میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں، اس سے متعلقہ روز مرہ کے کاروباری معاملات میں کسی مستند عالم دین/مفتی صاحب سے رابطہ میں رہ کر ان سے مسلسل شرعی رہنمائی لیتے رہنا چاہیے۔
تاہم بنیادی معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید رہے گا، ان شاء اللہ
1) کتاب المعاملات، تالیف: ڈاکٹر مفتی عمران اشرف عثمانی مدظلہم
2) آسان فقہ المعاملات، تالیف: مفتی حسین احمد خلیل خیل صاحب مدظلہم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 504 May 23, 2023
karobar / business k shari / sharai / sharae ehkam ki malomat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.