عنوان: "امیر کے سر پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے" حدیث کی تحقیق (10544-No)

سوال: "امیر کے سر پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے" کیا یہ بات حدیث سے ثابت ہے؟

جواب: سوال میں مذکور الفاظ: "امیر کے سر پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے" کافی تلاش کے باوجود ہمیں حدیث کی کسی کتاب میں نہیں مل سکے، البتہ احادیث مبارکہ میں اس طرح کے الفاظ مسلمانوں کی جماعت اور اجتماعیت سے متعلق فرمائے گئے ہیں۔
چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "اللہ تعالیٰ میری امت کو یا یہ فرمایا کہ امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں فرمائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے جو آدمی جماعت سے الگ ہوگا، وہ جہنم میں ڈالا جائے گا"۔ (سنن ترمذی: حدیث نمبر: 2167)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذي: (كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب مَا جَاءَ فِي لُزُومِ الْجَمَاعَة، 39/4، رقم الحديث: 2167، ط: دار الغرب الإسلامي)

عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ لَا يَجْمَعُ أُمَّتِي، أَوْ قَالَ: أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضَلَالَةٍ، وَيَدُ اللَّهِ مَعَ الْجَمَاعَةِ، وَمَنْ شَذَّ شَذَّ إِلَى النَّارِ".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 695 May 24, 2023
"ameer k sir per allah / Allah ka hath hota hai" hadees ki tehqeeq / tehqiq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.