عنوان: "اللہ تعالی کو بھی دونوں کا مزاج ملانا چاہیے تھا" کہنے کا حکم(10563-No)

سوال: ایک عورت اپنے شوہر کے بارے میں بعض چیزوں میں مزاج نہ ملنے پر غصہ اور ناگورای کے وقت وقفہ وقفہ سے یہ الفاظ کہتی رہتی ہے کہ "اللہ تعالیٰ کو بھی دونوں کا مزاج ‏ملانا چاہیے تھا" ایسی عورت کے ایمان و نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ تکلیف کی وجہ سے غصہ میں آکر اس قسم کے جو جملے زبان سے نکالے جاتے ہیں، ان میں عام طور پر کہنے والے کا مقصد ناخوشگوار واقعہ اور رویّہ پر اپنی پریشانی ‏کا اظہار کرنا ہوتا ہے، کفریہ عقیدہ نہیں ہوتا۔ اگرچہ ایک مسلمان کو ایسے مواقع پر بھی اپنی زبان قابو میں رکھنا اور اللہ و رسول اور دین ‏اسلام کے بارے میں گستاخانہ اور نازیبا الفاظ کہنے سے بچنا ضروری ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں مذکورہ عورت نے جو جملہ "اللہ تعالی کو بھی دونوں کا مزاج ملانا چاہیے تھا" بار بار کہا ہے، اگر اس کی نیت اللہ تعالی کی ذات، اس کی تقدیر اور فیصلے پر اعتراض کرنے کی نہیں تھی، بلکہ صرف اپنی پریشانی کا اظہار کرنا تھا تو وہ اس سے دائرۂ اسلام ‏سے خارج تو نہیں ہوئی، البتہ اللہ تعالی کی شان میں بے ادبی اور جہالت پر مبنی جملہ کہنے کی وجہ سے سخت گناہ گار ہوئی ہے، اس لئے اس پر توبہ واستغفار کرنا اور آئندہ اس قسم کے جملے سے بچنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (283/2، ط: دار الفكر)‏

ما كان في كونه كفرا اختلاف فإن قائله يؤمر بتجديد النكاح وبالتوبة والرجوع ‏عن ذلك بطريق الاحتياط، وما كان خطأ من الألفاظ، ولا يوجب الكفر، ‏فقائله مؤمن على حاله، ولا يؤمر بتجديد النكاح والرجوع عن ذلك كذا في ‏المحيط.‏
إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر، ووجه واحد يمنع، فعلى المفتي أن يميل ‏إلى ذلك الوجه كذا في الخلاصة في البزازية إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، ‏فلا ينفعه التأويل حينئذ كذا في البحر الرائق، ثم إن كانت نية القائل الوجه ‏الذي يمنع التكفير، فهو مسلم، وإن كانت نيته الوجه الذي يوجب التكفير لا ‏تنفعه فتوى المفتي، ويؤمر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين ‏امرأته كذا في المحيط.‏

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 328 May 25, 2023
"allah / Allah tala ko bhi dono ka mizaj / mizaaj milana chahiye tha" kehne ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.