سوال:
میرا ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہے اور اس اکاؤنٹ سے اگر میں کسی کو موبائل پیکج کر دوں اور اس پر 20 یا 30 روپے اضافی لوں، مثلا: ایک پیکج ایزی پیسہ میں 100 روپے کا ہے اور کمپنی کی طرف سے اس کی قیمت بھی 100 روپے ہے اور میں یہ پیکج 120 میں کروں تو میرے لیے یہ اضافی رقم لینا کیسا ہے؟
نوٹ: واضح رہے کہ پیکج کرنے یا نہ کرنے پر میرا کمپنی سے کوئی معاملہ نہیں ہے اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم بھی میری اپنی ہے۔
جواب: پوچھی گئی صورت میں پیکج (Package) کرنے پر اضافی رقم کا کسٹمر کو علیحدہ سے بتا کر باہمی رضامندی سے طے شدہ متعین رقم لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ یہ سروس فراہم کرنے کی اجرت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوى الهندية: (409/4، ط: دار الفکر)
(أما تفسيرها شرعا) فهي عقد على المنافع بعوض، كذا في الهداية.
و فیها ایضا: (411/4)
وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين ۔۔۔۔۔ ومنها أن تكون الأجرة معلومة.
واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی