سوال:
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ کیا حلق اور قربانی سے پہلے طواف زیارت کر سکتے ہیں؟ اور کیا پہلے دن ہی رمی کے بعد طواف زیارت کر سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ طوافِ زیارت ميں ترتیب سنت ہے، واجب نہیں، اس لیے اصل سنت طریقہ یہ ہے کہ دس ذی الحجہ کو جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد قربانی اور حلق سے فارغ ہو جائے اور اس کے بعد اسی دن طوافِ زیارت کرلے، لیکن اگر کسی نے حلق اور قربانی سے پہلے طوافِ زیارت کرلیا تو سنت طریقہ چھوڑنے کی وجہ سے مکروہ عمل ہے، لیکن اس سے کوئی دم لازم نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري: (26/3، ط: دار الكتاب الإسلامي)
أول وقت صحة الطواف إذا طلع الفجر يوم النحر، ولو قبل الرمي والحلق، وأما الواجب فهو فعله في يوم من الأيام الثلاثة عند أبي حنيفة - رحمه الله -. اه.
وظاهره أنه لا يجب الترتيب بينه وبين الرمي والذبح والحلق، وفي الدر المختار عند عد الواجبات، والترتيب بين الرمي والحلق والذبح يوم النحر، وأما الترتيب بين الطواف وبين الرمي والحلق فسنة فلو طاف قبل الرمي والحلق لا شيء عليه ويكره لباب. اه
الدر المختار: (518/2، ط: دار الفكر)
و طواف الزيارة (أول وقته بعد طلوع الفجر يوم النحر وهو فيه) أي الطواف في يوم النحر الأول (أفضل ويمتد) وقته إلى آخر العمر (وحل له النساء) بالحلق السابق، حتى لو طاف قبل الحلق لم يحل له شيء، فلو قلم ظفره مثلا كان جناية لأنه لا يخرج من الإحرام إلا بالحلق.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی