عنوان: کمپنی کا زکوٰۃ ادا کرنے کے بعد شرکاء پر دوبارہ زکوة لازم ہونا (10633-No)

سوال: ایک کمپنی میں 4 شئیر ہولڈر ہیں، کمپنی کی زکوۃ نکالنے کے بعد ان لوگوں کو جب نفع ملے گا تو کیا یہ اس نفع کو اپنے اثاثوں میں شامل کر کے اس کی زکوٰۃ دوبارہ ادا کریں گے؟

جواب: کمپنی کی زکوۃ نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی میں شیئر ہولڈرز کے جتنے اموال زکوٰۃ ہیں، کمپنی ان کی طرف سے ان کے حصوں کی زکوٰۃ ادا کرتی ہے، لہذا ایسی صورت میں جب کمپنی نے شیئر ہولڈرز کی طرف سے زکوٰۃ ادا کردی تو اب کمپنی سے حاصل ہونے والے منافع پر دوبارہ زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی۔ البتہ اگر کوئی کمپنی منافع الگ کرکے اس کے علاوہ باقی اموال زکوٰۃ کا حساب کرکے زکوٰۃ نکالتی ہو، تو ایسے وصول ہونے والے منافع کی ہر شخص پر الگ سے زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہوگی، بشرطیکہ وجوب زکوۃ کی دیگر شرائط بھی پائی جائیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (29/2، ط: دار الكتب العلمية)‏

قال أصحابنا: إنه يعتبر في حال الشركة ما يعتبر في حال الانفراد وهو كمال ‏النصاب في حق كل واحد منهما فإن كان نصيب كل واحد منهما يبلغ نصابا ‏تجب الزكاة وإلا فلا.‏

والله تعالىٰ أعلم بالصواب ‏
دارالإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 516 Jun 15, 2023
company ka zakat ada karne ka bad shuraka per / par dobara zakat lazim hona

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.