resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: مسجد میں زکوٰۃ کی رقم لگانے یا امام مؤذن کو زکوٰۃ دینے کا حکم

(68273-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب اپ سے رہنمائی مطلوب ہے ایک مسجد والوں نے مسجد کی ضروریات کے لیے فنڈ جمع کرنے کا سوچا ہے ۔‏ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی زکوۃ دے تو مسجد کے کون سے شعبے میں یہ رقم استعمال کی جاسکتی ہے ؟‏ کیا موذن امام کی ضروریات میں یہ رقم خرچ جا سکتی ہے؟‏

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے مستحقِ زکوٰۃ کو بغیر کسی عوض کے زکوٰۃ کا مالک بنانا ضروری ہے، لہٰذا زکوٰۃ کی رقم مسجد کی تعمیر وغیرہ میں صَرف کرنے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، اسی طرح امام یا مؤذن کو تنخواہ کے طور پر زکوٰۃ دینے سے بھی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، البتہ اگر امام یا مؤذن مستحقِ زکوٰۃ ہوں تو انہیں تنخواہ کے علاوہ زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (170/1، ط: دار الفکر)
أما تفسيرها فهي تمليك المال من فقير مسلم غير هاشمي، ولا مولاه بشرط قطع المنفعة عن المملك من كل وجه لله - تعالى - هذا في الشرع كذا في التبيين.

و فيها أيضاً: (188/1، ط: دار الفکر)
ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه، ولا يجوز أن يكفن بها ميت، ولا يقضى بها دين الميت كذا في التبيين، ولا يشترى بها عبد يعتق، ولا يدفع إلى أصله، وإن علا، وفرعه، وإن سفل كذا في الكافي.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat