resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: ماں اور بیٹی کے زیورات پر زکوۃ کا الگ الگ حکم لاگو ہوگا

(68308-No)

سوال: السلام علیکم! میری امی کے پاس 7 تولہ سونا ہے اور میرے پاس بھی 7 تولہ سونا ہے اور میں غیر شادی شدہ ہوں تو کیا زکوٰۃ کا حساب کرتے وقت ہم دونوں کا سونا ملا کر شمار کیا جائے گا؟ اگر میرا سونا میری ذاتی ملکیت ہو اور میرے نام پر ہو تو کیا ہم دونوں کو الگ الگ مالک سمجھا جائے گا یا پھر دونوں کا سونا ملا کر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ شکریہ۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر ماں اور بیٹی دونوں کی ملکیت میں الگ الگ سونا موجود ہے تو دونوں کی زکوٰۃ کا الگ الگ نصاب شمار کیا جائے گا، اور دونوں میں سے جس کے پاس نصاب مکمل ہوگا، اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*الفتاوی الھندیہ: (کتاب الزکوٰۃ، 172/1)*
شرط وجوبھا۔۔۔۔منھا کون المال نصابا فلا تجب فی اقل منہ۔

*الدر المختار: (باب زکاۃ المال، 295/2، ط: سعید)*
نصاب الذہب عشرون مثقالاً، والفضۃ مائتا درہم، کل عشرۃ دراہم وزن سبعۃ مثاقیل۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat